
بنوں میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام
خیبر پختونخوا میں بنوں میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا لیکن چوکی کے پولیس اہلکاروں کی فوری کارروائی نے حملہ ناکام بنا دیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے اٹھارہ، انیس دہشت گرد جو کہ پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہے تھے،سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشت گرد آئی۔ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر مربوط حملہ کرنا چاہتے تھے۔
دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی لیکن بھر پور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر کے۔ پی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا ہے۔








