بندروں کے خوف نے خاتون کی جان لے لی

0
148
بندروں کے خوف نے خاتون کی جان لے لی

ہاٹ لائن نیوز: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بندروں کے خوف سے خاتون گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کیجانب سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ضلع کشمبی میں پیش آیا جہاں کرن دیوی نامی خاتون چھت سے رسی پر لٹکے ہوئے کپڑے اتارنے گئی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے کپڑے رسی سے اتار رہی تھی کہ بندروں کا ایک جھنڈ چھت پر آ گیا اور خاتون خوفزدہ ہو گئی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون نے بندروں سے بچنے کی کوشش کی اور اسی دوران اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ چھت سے نیچے گر گئی۔

خاتون کے اہل خانہ نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا جب کہ پولیس نے لاش بھی پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔

Leave a reply