بلیوں کو کمرے میں بند کرنیوالے کے ساتھ کیا ہوا؟

0
238
بلیوں کو کمرے میں بند کرنیوالے کے ساتھ کیا ہوا؟

ہاٹ لائن نیوز : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت نے 31 سالہ نوجوان کو 20 دن قید کی سزا سنائی ہے اور جرمانہ عائد کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

31 سالہ محمد دانیال شکیرمان کو بدھ کے روز 10 عدالتی الزامات کا سامنا ہے، جب عدالت نے دانیال کو پالتو جانوروں کے مالک کے طور پر نااہل ہونے اور جانوروں کو تکلیف پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔

دانیال نے کھانے پینے کے بغیر کمرے میں 43 بلیوں کو 20 دن تک بند رکھا گیا جس کی وجہ سے کئی بلیاں بیمار ہوگئیں جب کہ 2 بلیاں مر گئیں۔

دانیال کے خلاف اینیمل اینڈ برڈز ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔

Leave a reply