بلوچستان کو الگ ملک قرار دینے پر سلمان خان پر تنقید کی بوچھاڑ

0
132
بلوچستان کو الگ ملک قرار دینے پر سلمان خان پر تنقید کی بوچھاڑ

بالی وڈ اداکار سلمان خان کو حال ہی میں بلوچستان سے متعلق اپنے ایک بیان کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اداکار نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف ممالک کے لوگوں کا ذکر کیا جو سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہیں۔

سلمان خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ “یہاں مختلف ملکوں سے لوگ آتے ہیں، مثلاً بلوچستان سے، افغانستان سے، پاکستان سے”، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بیان کو متنازع قرار دے دیا۔

اداکار کے اس جملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر (ایکس) پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔ بہت سے صارفین نے واضح کیا کہ بلوچستان پاکستان کا صوبہ ہے، کوئی الگ ملک نہیں۔

کچھ صارفین نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے سلمان خان کو “خالصتان” کی یاد دلائی۔ ایک صارف نے لکھا، “بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے، تم اپنے خالصتان کی فکر کرو”، جب کہ ایک اور صارف نے کہا، “آپ نے خالصتان کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ وہاں کے لوگ بھی بھارت میں کام کرتے ہیں۔”

سلمان خان کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی وضاحت یا ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply