بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

0
98
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے استعمال، سیاہ شیشوں والی گاڑیوں اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے یا نقاب پہننے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اسلحہ کی نمائش، پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماعات اور دھرنوں پر پہلے سے عائد پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدامات صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں اور پابندیاں 30 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

Leave a reply