بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
پی پی پی کے امیدوار حسن زہری نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ پی بی 21 سے بی اے پی کے محمد صالح بھوتانی کامیاب ہوئے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کیس کا ریمانڈ اور 30 روز میں فیصلہ کرنیکی ہدایت کی تھی جس پر آج الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔









