
بلاول بھٹو کا طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس
احمد آباد میں اڑان بھرنے کے فوراً بعد تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے پر پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے افسوس کا اظہار کیا ہے، 12 جون کی دوپہر کو ایئر انڈیا کا طیارہ انگلینڈ کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں 242 مسافر اور 12 عملے کے ارکان شامل تھے، اس افسوسناک حادثے پر پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔









