
ہاٹ لائن نیوز : اسپینش ڈیزائنر نے بغیر پروں والے ایک سپر سونک طیارے کا خیال ظاہر کیا ہے جس میں تین سو مسافر پُر تعیش سفر کر سکیں گے،اسپیس شپ کی طرح دکھنے والا یہ طیارہ بہت بلند رفتار سے پرواز کرتے ہوئے 5 گھنٹوں سے کم وقت میں لندن سے نیو یارک پہنچے گا، ڈیزائنر آسکر وائنل کا کہنا ہے کہ اسکائی او وی میں بیڈ روم، باتھ روم، سوئٹ اور شیف سمیت متعدد پُرتعین سہولیات موجود ہیں، طیارے میں 2 مسافروں کے لیے شاور روم، بیڈ روم اور لِونگ روم کے حامل پرائیویٹ کمرے بھی ہوں گے۔
دوسرے مسافروں کے لیے انفرادی کیبنز ہوں گے جن میں سلائیڈنگ دروزے اور کھڑکیوں کے بلائنڈز ہوں گے،یہ طیارہ اپنے خاص انجنوں کے بدولت 1.5 میل فی گھنٹہ کی بلند رفتار تک پرواز کر سکے گا، طیارے کے سانچے کو اس کے پروں کے ساتھ ملانے کے بعد اس کی شکل اسٹار وارز کے اسپیس شپ جیسی لگتی ہے۔









