بغیر تفتیش سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی سیکیورٹی رسک بننے لگی

0
237
بغیر تفتیش سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی سیکیورٹی رسک بننے لگی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی شہر میں بغیر تحقیق کے سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی سیکیورٹی رسک بن گئی ہے۔ پنجاب کو مطلوب اور مفرور ملزم نے 14 ماہ تک کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کیا۔

گلشن اقبال بلاک 7 سے گرفتار ملزم وسیم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ، ملزم وسیم نے گزشتہ سال باغبانپورہ میں ناصر کو قتل کیا تھا اور مقتول کی بیوی کو لے کر پہلے راولپنڈی اور پھر کراچی فرار ہو گیا تھا۔ بیان کے مطابق وسیم اور فرح کراچی کے علاقے گلشن کے علاقے مدھو گوٹھ میں چھپے ہوئے تھے۔

وسیم کو کراچی میں بغیر دستاویزات کے گھر اور نوکری مل گئی، گلشن مادھو گوٹھ میں 9 ہزار کرائے پر مکان ملا، کچھ عرصہ سبزی منڈی میں کام بھی کیا۔

ملزم کے مطابق سیکیورٹی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے کے بعد سیکیورٹی کمپنی نے مجھ سے کوئی کاغذات نہیں مانگے، مجھے بغیر کسی تربیت کے سیکیورٹی گارڈ بھرتی کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم قتل کے بعد کراچی میں روپوش تھا جس کی تلاش میں پنجاب پولیس آگئی، ملزم کو خاتون سمیت گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔

Leave a reply