بغیر بحث و تکرار کے قربانی کا جانور خریدیں

بغیر بحث و تکرار کے قربانی کا جانور خریدیں
پاکستان میں ایک ایسی مویشی منڈی بھی ہے جہاں نہ بھاؤ تاؤ کی ضرورت ہے اور نہ ہی بحث وتکرار ہو گی، یہ منڈی چنیوٹ میں لگائی گئی ہے، اس منڈی میں دنبے، گائے، بکرے اور بیل سب موجود ہیں اور یہاں پر جانوروں کو زندہ تول کر فروخت کیا جاتا ہے، اگر کسی کو بیل، گائے یا بچھڑا چاہیے تو اس کے لیے 9 سو روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہے، خریدار کو جو جانور پسند آئے اس کا وزن کرائے اور قیمت ادا کر کے بغیر کسی بحث و تکرار کے جانور گھر لے جائے، یہ طریقہ کاروبار بیوپاریوں کے لیے تو فائدہ مند ہے ہی خریدار بھی اس نظام سے خوش نظر آتے ہیں۔








