بغیرلائسنس ادویات فروخت کرنےپر حکیم شہزادکی گرفتاری کاحکم جاری

0
160
بغیرلائسنس ادویات فروخت کرنےپر حکیم شہزادکی گرفتاری کاحکم جاری

ڈرگ کورٹ لاہور نے بغیر لائسنس ادویات کی فروخت اور غیر قانونی تشہیر کے الزامات پر حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ، محمد نوید رانا نے حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسر (ڈی پی او) کو ہدایت کی ہے کہ انہیں گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالتی کارروائی کے مطابق، حکیم شہزاد عدالت کے متعدد طلبی نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے۔

حکیم شہزاد پر الزام ہے کہ وہ بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر غیر قانونی اشتہارات کے ذریعے اپنی مصنوعات کی تشہیر میں ملوث ہیں۔

مقدمے کی آئندہ سماعت 24 ستمبر کو مقرر ہے، جس پر عدالت نے ملزم کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Leave a reply