بغداد آمد پر عراقی حکام کا صدرِ پاکستان کا پرتپاک استقبال

0
73
بغداد آمد پر عراقی حکام کا صدرِ پاکستان کا پرتپاک استقبال

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں۔ بغداد آمد پر عراقی حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی عراقی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ایوانِ صدر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور عراق کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس دوران صدرِ پاکستان نے فضائی سفر کے دوران برادر اسلامی ملک ایران سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔ جب صدارتی طیارہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو صدر آصف علی زرداری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے نام پیغام ارسال کیا، جس میں باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

Leave a reply