
ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ بشریٰ انصاری ایک شو میں مہمان تھیں اور اس شو میں انہوں نے چاہت فتح علی خان کی شہرت اور موسیقی کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے وائرل کلچر سے مکمل طور پر مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کی ذہنیت پر افسوس ہے کہ وہ کسطرح کی چیزوں کو وائرل کرتے ہیں۔ یہ رجحان میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس طرح گانوں کا استحصال اور جبر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نےکہاکہ چاہت فتح علی خان اور ان جیسے بہت سے لوگ جس کے لیے مشہور ہو رہے ہیں، ان کے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ جس طرح موسیقی کی کھلے عام بے عزتی کی جا رہی ہے اور وہ موسیقی کی اس بے عزتی کو برداشت نہیں کر سکتیں۔








