بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت

0
80
بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت

بانی پاکستان تحریکِ انصاف، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔ وہ دائیں آنکھ میں دھندلا نظر آنے اور سردرد کی شکایت کر رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق، پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف خان نے جیل پہنچ کر ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کی گئیں۔
ڈاکٹر نے ہدایت کی کہ آنکھوں پر دباؤ کم رکھنے کے لیے مطالعے کے دوران روشن جگہ کا استعمال کریں۔ مزید برآں، انہیں چار ہفتوں بعد دوبارہ طبی معائنہ کروانے کی سفارش بھی کی گئی تاکہ حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔

Leave a reply