بس کی چھت پر بیٹھے دو لڑکے حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق

گجرات کی کھاریاں روڈ پر افسوسناک حادثے میں دو کم عمر لڑکے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں لڑکے ایک مسافر بس کی چھت پر سوار تھے جب ان کے سر درخت کی شاخ سے ٹکرا گئے۔ ٹکر کے باعث دونوں لڑکے نیچے گر گئے، اسی دوران پیچھے سے آنے والا ڈمپر ان پر چڑھ گیا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونیوالے لڑکوں کی عمریں تقریباً 14 اور 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
حادثے کے بعد شہریوں نے ٹرانسپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بس کی چھت پر سفر کرنے کے خطرناک رجحان کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔









