
ہاٹ لائن نیوز: ایم ٹو موٹروے پر فیض پور کے قریب تیز رفتار بس نے وین کو ٹکر مار دی۔ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق بس مانسہرہ سے لاہور آرہی تھی کہ ایم ٹو موٹروے پر فیض پور کے قریب تیز رفتار بس وین سے ٹکرا گئی۔ 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہناہےکہ موٹروے پر افسوس ناک حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آجانےکےباعث پیش آیا جب کہ موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کرامدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔








