بس اور رکشہ کی ٹکر ؛ 11 افراد جانبحق

ہاٹ لائن نیوز : ایک مسافر بس جڑانوالا میں رکشہ سے ٹکرا گئی ، جس سےرکشہ میں سوار11 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو عہدیداروں نے بتایا کہ مسافر بس لاہور روڈ پر رکشہ سے ٹکرا گئی۔
رکشہ میں سورا آٹھ افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ، جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں تین زخمی افراد ہلاک ہوگئے ، جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11 تھی۔
ریسکیو عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متاثرین لوڈر رکشہ میں سوار تھے اور سب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔









