بریکنگ نیوز : رکن پارلیمنٹ کے گلے سے سونے کی چین لوٹ لی گئی

رکن پارلیمنٹ کے گلے سے سونے کی چین لوٹ لی گئی
پارلیمنٹ کی رکن سدھا رام ڈپلومیٹک ایریا دہلی میں مارننگ واک کر رہی تھیں کہ اسکوٹی سوار شخص ان کے قریب آیا اور سونے کی چین چھین کر فرار ہوا، واقعے میں رکن اسمبلی کو چوٹیں بھی آئیں، خاتون نے کہا کہ وہ صبح چھ بجے پولینڈ ایمبیسی کے قریب واک کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک اسکوٹی سوار ہیلمٹ پہنا ہوا شخص ان کے قریب آیا۔
ان کو اس پر کوئی شک نہ ہوا البتہ قریب آ کر اس نے گلے سے سونے کی چین کھینچی جس وجہ سے ان کی گردن پر چوٹیں آئی،۔رکن اسمبلی نے انڈین وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا اور کہا کہ سفارتخانوں کے ہائی سکیورٹی زون والے علاقے میں ممبر پارلیمنٹ پر حملہ نہایت افسوسناک ہے۔









