بریکنگ نیوز : بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام

0
118
بریکنگ نیوز : بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام

نیب راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کی چھ کمرشل جائیدادوں کی نیلامی ہوئی جن میں سے 3 پراپرٹیز کو نیلام کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 3 جائیدادوں کی نیلامی کو مؤخر کر دیا گیا ہے، کیونکہ نیب کو ان جائیدادوں کی مطلوبہ بولی موصول نہ ہو سکی۔

بحریہ ٹاؤن کارومیش مارکی پچاس کروڑ اسی لاکھ روپے میں نیلام ہوئی، کارپوریٹ آفس پلاٹ نمبر D-7 88 کروڑ 60 لاکھ میں نیلام ہوا، روبیش مارکی اینڈ لان 50 کروڑ 83 لاکھ روپے میں نیلام کر دیئے گئے، 3 جائیدادوں پر مطلوبہ بولی موصول نہ ہونے پر نیلامی مؤخر کر دی گئی ہے۔

Leave a reply