بریکنگ نیوز : امریکی ائیر ایمبولینس کا طیارہ گر کر تباہ

امریکی ائیر ایمبولینس کا طیارہ گر کر تباہ
امریکہ کی ریاست ایری زونا میں ایئر ایمبولینس طیارہ دورانِ لینڈنگ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے سبب طیارے میں سوار 4 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں، ایئر ایمبولینس کا طیارہ مریض کو لے کر جا رہا تھا کہ دورانِ لینڈنگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوا۔
طیارے میں کوئی بھی شخص زندہ نہ رہا، امریکی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، فیڈرل ایڈمنسٹریشن اور نیشنل سیفٹی بورڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو چکی ہیں جو کہ تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔








