برکس ممالک نے غزہ کو فلسطین کا حصہ قرار دے دیا

برکس ممالک نے غزہ کو فلسطین کا حصہ قرار دے دیا
برازیل میں ہونے والی برکس سمٹ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، برکس گروپ کے وزرائے خزانہ نے آئی۔ ایم۔ ایف میں اصلاحات کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا کہ موجودہ کوٹہ اور ووٹنگ نظام حقائق کی عکاسی نہیں کرتا، برکس کے وزرائے خزانہ نے پہلی مرتبہ مشترکہ بیان میں اصلاحات پر اتفاق کیا۔
دسمبر میں ہونے والے آئی۔ ایم۔ ایف کے اجلاس میں مشترکہ تجویز پر بات کی جائے گی، برکس رہنماؤں نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ غزہ کو فلسطین کا حصہ تسلیم کرتے ہیں، امریکہ کے یک طرفہ اقدامات عالمی تجارتی اصولوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔









