برطانیہ: ہندو انتہا پسندوں کا پاکستانی ریسٹورنٹ پر دھاوا

0
169
برطانیہ: ہندو انتہا پسندوں کا پاکستانی ریسٹورنٹ پر دھاوا

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس واقعے کا الزام مذہبی تعصب پر لگایا گیا جب شرابی ہندو انتہا پسند ایک برطانوی پاکستانی ریسٹورنٹ میں گھس گئے، عملے کو ہراساں کیا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

ریسٹورنٹ کے مالک رحیم اللہ خان نے نجی ٹی وی کو تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے، کھانا کھانے کے بعد انہوں نے کاؤنٹر پر شور مچایا کہ مٹن میں گائے کا گوشت ملا دیا گیا ہے۔

رحیم اللہ خان کے مطابق حملے میں ریسٹورنٹ کے شیشے اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ گائے کا گوشت مینو کا حصہ نہیں تھا لیکن نشے میں دھت افراد نے کارکنوں پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس شیفیلڈ ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a reply