برطانیہ میں غیرقانونی طورپر داخل ہونےوالوں کی تعدادمیں اضافہ

رواں سال برطانیہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان افراد نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ کا سفر کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں اب تک 29 ہزار افراد غیر قانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے، جب کہ گزشتہ سال یعنی 2024 میں اسی مدت تک یہ تعداد تقریباً 21 ہزار تھی، جس سے اس سال اضافہ واضح ہوتا ہے۔
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر ملک کی سرحدی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فرانس کے ساتھ ایک دوطرفہ معاہدے کے تحت جلد ہی غیر قانونی طور پر آنے والوں کی ملک بدری کا عمل شروع کیا جائے گا۔









