برطانیہ: بادشاہ چارلس کے شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا فیصلہ

0
100
برطانیہ: بادشاہ چارلس کے شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا فیصلہ

برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 سے نئے ڈیزائن کے پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے، جن پر بادشاہ چارلس کا شاہی نشان نمایاں ہوگا۔ ان نئے پاسپورٹس میں “ٹیوڈر تاج” شامل کیا گیا ہے، جو بادشاہ چارلس کے شاہی نشان کی ایک اہم علامت ہے۔

حکام کے مطابق، نئے پاسپورٹس میں برطانیہ کے مشہور قدرتی مناظر کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ ان کا ڈیزائن برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

پرانے پاسپورٹس، جن پر ملکہ الزبتھ کا شاہی نشان موجود ہے، ان کی میعاد مکمل ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 2023 سے پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری کیے جا رہے ہیں، تاہم اب پہلی بار ان پر نیا شاہی نشان بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply