برطانوی پارلیمنٹ میں سندھ طاس معاہدہ زیر بحث

0
290
برطانوی پارلیمنٹ میں سندھ طاس معاہدہ زیر بحث

برطانوی پارلیمنٹ میں سندھ طاس معاہدہ زیر بحث

برطانوی پارلیمنٹ نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ برقرار رکھنے اور احترام کرنے کی اپیل کی ہے، رکن پارلیمنٹ جیمز فرِتھ نے کہا ہے کہ ہمارے حلقے میں بہت سے لوگ کوٹلی، میرپور، آزاد کشمیر اور گجرات سے تعلق رکھتے ہیں، جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے مقامی کمیونٹی میں بے چینی پھیلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی تک رسائی حاصل کرنا سیاسی ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، سندھ طاس جیسے معاہدے خطے میں استحکام کے لیے ضامن ہیں ان کی حفاظت کرنا لازمی ہے، انہوں نے برطانوی حکومت کی جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں کو سراہا۔

Leave a reply