برطانوی وزیراعظم کی غزہ حملوں کی شدید مذمت

0
240
برطانوی وزیراعظم کی غزہ حملوں کی شدید مذمت

برطانوی وزیراعظم کی غزہ حملوں کی شدید مذمت

برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے لوگوں کو بھوکے مارنے کی اجازت نہیں دے سکتے، انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ غزہ میں دوبارہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیل کے غزہ میں بڑھتے ہوئے حملوں سے خوفزدہ ہیں، دونوں فریقین سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی مخالفت کرتے ہیں، اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے اور امداد کی ترسیل کی اجازت دے، اسرائیل کی غزہ میں دن بدن بربریت بڑھتی جارہی ہے اور ہر روز بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

Leave a reply