برج خلیفہ پر بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

برج خلیفہ پر بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ بھی سبز پرچم میں رنگ گئی، یو۔اے۔ای کی ریاست دبئی میں بھی یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائی گئی اور برج خلیفہ پر پرچم دیکھ کر پاکستانی پرجوش نظر آئے۔
پاکستانیوں کی بڑی تعداد یہ منظر دیکھنے برج خلیفہ پہنچی، قومی ترانے کے ساتھ برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم لہراتا رہا، برج خلیفہ کے اطراف میں موجود پاکستانیوں نے پاکستان سے محبت کا بھرپور اظہار کیا ہے۔









