براشگون نامی بینڈ کا کنسرٹ، چھت پرستاروں پرآگئی

0
154

ہاٹ لائن نیوز : میلبورن میں بینڈ بیڈ امینز کے ایک کنسرٹ نے بدھ کی رات ایک خوفناک موڑ لیا جب چھت کا کچھ حصہ گر گیا ، جس سے کنسرٹ کے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب بینڈ فیسٹیول ہال میں اپنا آخری ٹریک پیش کررہا تھا۔

اس واقعے کے بعد اس چونکا دینیوالے لمحے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ڈیلی میل نے انسٹاگرام پر فوٹیج بھی شیئر کی، جسکے عنوان کیساتھ کنسرٹ میں زخمی ہونیوالوں کی تفصیل ہے۔

اس کیپشن میں کہا گیا ہے کہ میلبورن میں بیڈ اومینز کے کنسرٹ کے دوران ، چھت کا پینل بھیڑ پر پڑا ۔

سامعین میں موجود ایک مداح نے کہا کہ یہ واقعی ایک برا حادثہ تھا۔ میں نے خود اپنی آنکھوں کے سامنے دو زخمی لڑکیوں کو لے جاتے ہوئے دیکھا جن میں سے ایک کے منہ اور گردن سے خون بہہ رہا تھا جبکہ دوسری لڑکی کے گھٹنے سے خون بہہ رہا تھا۔

اس عنوان سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نہ تو بینڈ اور نہ ہی فیسٹیول ہال کی انتظامیہ نےواقعےیا شائقین کوہونیوالےزخموں پر تبصرہ کیا ہے۔

Leave a reply