بدمعاش پاکستانیوں نے گھٹیا جہاز انڈیا کو بکوائے

بدمعاش پاکستانیوں نے گھٹیا جہاز انڈیا کو بکوائے
افواج پاکستان کے ہاتھوں انڈین فوج کی رسوا کن شکست کے بعد انڈین سپریم کورٹ کے سابق جج کاٹجو نے سوشل میڈیا پر مودی حکومت پر طنز کے نشتر برسا دیے، انڈین سپریم کورٹ کے سابق جج نے ایک طنزیہ پوسٹ میں مودی سرکار کی طرف سے فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن سے رافیل جہازوں کی خریداری کو پاکستان کی سازش قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے، اِن بدمعاشوں نے فرانسیسی کمپنی کو بھاری رشوت دے کر انڈیا کو گھٹیا جہاز بکوا دیے ہیں جن کو جنگ میں چینی طیاروں نے مار گرایا۔









