
ہاٹ لائن نیوز : اسلام پورہ میں نشے میں دھت شخص نے اپنی ماموں زاد بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے عمر فاروق روڈ پر شادی کی تقریب جاری تھی کہ عارف نامی ملزم نشے میں دھت آیا اور خواتین سے بدتمیزی کرنے لگا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی ماموں زاد بہن صوبیہ نے اسے منع کیا جس پر ملزم نے صوبیہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔









