بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان دم توڑ گیا

0
153

ہاٹ لائن نیوز :موبائل فون چوری کےالزام میں بدترین تشددکانشانہ بننے والا نوجوان کراچی کےعلاقے مارٹن کوراٹار میں دم توڑ گیا۔

پولیس کیمطابق واقعہ 22 ستمبر کو مارٹن کوارٹر میں پیش آیا، علی رضا نامی لڑکے کا کی پیڈ والا موبائل فون چوری ہوگیا۔ گھرلے جا کر ملزمان نے چوری کے شبہ میں نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزمان تشدد کرتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے جب کہ تشدد کے دوران مقتول کے جسم کے مختلف حصے جھلس گئے۔ بدترین تشدد کے بعد متاثرہ شخص کورنگی میں اپنے بھائی کےگھرچلاگیا۔

پولیس نے مقتول زبیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا، پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Leave a reply