بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کمزور پڑنے لگا

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان “شکتی” اپنی شدت کھوتے ہوئے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 960 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور آنے والے چند گھنٹوں میں مزید کمزور ہو کر ایک عام دباؤ میں بدلنے کا امکان ہے۔
موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان سے جڑے اثرات اگلے 12 گھنٹوں تک سمندر میں طغیانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آج گہرے سمندر کا رُخ نہ کریں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔