بحر احمر میں انٹرنیٹ کیبلز متاثر، کئی ممالک میں سروسز میں ممکنہ خلل

0
106
بحر احمر میں انٹرنیٹ کیبلز متاثر، کئی ممالک میں سروسز میں ممکنہ خلل

بحر احمر میں زیرِسمندر موجود متعدد انٹرنیٹ کیبلز کے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث مختلف ممالک میں انٹرنیٹ سروسز میں ممکنہ خلل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے مطابق واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں تاکہ کیبلز متاثر ہونے کی وجوہات اور اس کے دائرہ کار کا تعین کیا جا سکے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی حالیہ دنوں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب ایک سب میرین کیبل متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے بعض علاقوں میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیبل کی مرمت اور سروس کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم مکمل بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

Leave a reply