
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور مربوط اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بیان وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے بحرینی ہم منصب راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران سامنے آیا، جس میں بحرینی وزیر نے اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ انسانیت کے خلاف ہے اور بحرین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھے گا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے اور مشترکہ طور پر مؤثر اقدامات کرے۔









