بجٹ میں سگریٹ پرکتنی ڈیوٹی بڑھانےکاامکان ہے؟

0
219
بجٹ میں سگریٹ پرکتنی ڈیوٹی بڑھانےکاامکان ہے؟

ہاٹ لائن نیوز : حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ 2024-25 میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا امکان ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کیمطابق فنانس بل 2024 کے ذریعے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے تجویز کردہ 37 فی صد اور وزارت صحت کی طرف سے تجویز کردہ 20 فی صد کے باوجود سگریٹ پر ایف ای ڈی 19 فی صد بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کیلیے سگریٹ پر ایف ای ڈی کی شرح میں مزید اضافے کی تجویز دی ہے۔ ایف بی آر اور ملٹی نیشنل سگریٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے درمیان بجٹ کی تیاری کے اجلاس کے دوران سگریٹ بنانے والی کمپنیوں نے ملک میں پیداوار میں کمی اور اسمگل شدہ/غیر قانونی مصنوعات کے حجم میں اضافے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply