بجلی 1 روپیہ 88 پیسے فی یونٹ سستی

0
140
بجلی 1 روپیہ 88 پیسے فی یونٹ سستی

بجلی 1 روپیہ 88 پیسے فی یونٹ سستی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، نیپرا کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے، یہ کمی اپریل سے جون 2025 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے مد میں کی گئی ہے اور اگست سے اکتوبر 2025 تک لاگو ہو گی۔

اس فیصلے سے مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ چالیس لاکھ تک کا ریلیف ملے گا، نیپرا کے مطابق یہ کمی کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے تمام صارفین پر لاگو ہو گی لیکن پری پیڈ اور لائف لائن صارفین اس میں شامل نہیں ہیں۔

Leave a reply