
بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسوں کی وصولی کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان کو ازخود نوٹس لینے کیلئے درخواست بھجوا دی گئی، فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نےدرخواست میں بجلی بلوں میں ٹیکسوں پر 30 سوال اٹھائے ہیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بجلی بلوں کے ذریعے حکومت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، بجلی بلوں میں ہر قسم کے ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں، بھاری بلوں کی وجہ سے مساجد بھی بند کی جارہی ہیں،
بجلی بلوں میں امیر اور غریب سے مساوی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، ریاست ماں کا کردار ادا کرنے کی بجائے لوٹ رہی ہے،بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی جانچ پڑتال کیلئے اعلی عدلیہ کے ماتحت کمیٹی تشکیل دی جائے جو ناجئز ٹیکسوں کے نفاذ کے ذمہ داران کا تعین کرکےسزا دے









