
ہاٹ لائن نیوز : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے، اعلامیے کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھج دیا گیا ہے، بجلی کا بنیادی ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.5 روپے فی یونٹ ہو گا۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کو کرنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ایک ساتھ کرنا ہے یا مرحلہ وار ہو گا،یہ فیصلہ بھی کابینہ ہی کرے گی۔









