بجلی چوری پکڑے جانےپرجواد احمد برہم

0
149
بجلی چوری پکڑے جانےپرجواد احمد برہم

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں لیسیکو ملازمین نے گلوکار جواد احمد کی بیگم کےبیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑلی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسیکو کے ملازمین کا کہنا ہے کہ صارف کے میٹر کا فیز ڈیڈ تھا۔ لیسکو کے عملے نے چیکنگ کے دوران پارلر کا دورہ کیا تو گلوکار جواد احمد وہاں پہنچ گئے۔

لیسکو حکام کیمطابق جواد احمد نے ملازمین سے زبردستی میٹر چھین لیے اور میٹر ریڈرز اصغر اور شاہد کو زدوکوب کیا۔

ایکسین جوہر ٹاؤن احمد فراز موقع پر پہنچ گئے تاہم اس دوران جواد احمد اور اس کی اہلیہ میٹر لے کر فرار ہو گئے۔

لیسیکو نے تھانہ نواب ٹاؤن میں ملازمین کیخلاف تشدد اور بجلی چوری کرنےکا مقدمہ درج کرادیاہے۔

Leave a reply