بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، بھاری جرمانے

0
216
بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، بھاری جرمانے

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔

میپکو ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 100 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

65 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، بجلی چوروں پر 77 لاکھ 83 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

میپکو ترجمان کے مطابق بجلی چوروں سے 5 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔میپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ وہاڑی میں 20 لاکھ 50 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر 2 ٹیوب ویلوں کی بجلی کاٹ دی گئی۔

Leave a reply