بجلی غائب ہونے پر دولہا نے دولہن والوں کی پٹائی کر دی

بجلی غائب ہونے پر دولہا نے دولہن والوں کی پٹائی کر دی
انڈیا کے شہر بنگنگا دلہن والے بارات کا انتظار کر رہے تھے، جیسے ہی دولہا ہیمنت کیتھواس نے انٹری دی تو انہوں نے استقبال کیا البتہ اس دوران اچانک بجلی چلی گئی، دلہن والوں نے بجلی بحال کرنے کے لیے متبادل انتظامات کرنا شروع کیے لیکن دولہے اور باراتیوں کا پارہ ہائی ہونے لگا، انہوں نے تلخ کلامی شروع کر دی، جھگڑا اس قدر شدید ہوا کہ باراتیوں نے دلہن والوں کو مارنا شروع کر دیا اور ہر چیز توڑ دی۔ پولیس کو جب علم ہوا تو نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن تب تک بارات وہاں سے واپس لوٹ گئی تھی۔