
اسلام آباد: حکومت نے ملک میں بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، نئے نظام کے تحت صارفین کے ٹیرف کا تعین اب استعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ گھریلو آمدنی کے مطابق کیا جائے گا۔ اس سلیب سسٹم کے ذریعے سبسڈیز یا رعایتیں زیادہ شفاف اور آمدنی کی مناسبت سے فراہم کی جائیں گی۔
حکومت یہ اصلاحات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی روشنی میں حتمی شکل دے رہی ہے۔ اس سے قبل یہ بھی اطلاع ملی تھی کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔









