باکو: وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب سے خطاب

آذربائیجان کے یومِ فتح کے موقع پر باکو میں منعقدہ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔ ان کے مطابق افواجِ پاکستان نے دشمن کے عزائم ناکام بناتے ہوئے سات جنگی طیارے تباہ کیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس تاریخی تقریب میں شرکت اُن کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے دیرینہ تعلقات ہیں، اور تینوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل کی تیاری پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کے ساتھ یکجہتی پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔








