باکو میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے رہنماؤں کی اہم ملاقات

0
110
باکو میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے رہنماؤں کی اہم ملاقات

باکو: وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ ترکیہ کا ایک اعلیٰ سطحی وزارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی باہمی اعتماد، بھائی چارے اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں۔

Leave a reply