باکسنگ ایونٹ میں 2 جاپانی فائٹر ہلاک

باکسنگ ایونٹ میں 2 جاپانی فائٹر ہلاک
ٹوکیو میں باکسنگ ایونٹ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، 2 باکسر دماغی چوٹوں کے باعث ہلاک ہو گئے، 28 سالہ شیگتوشی 2 اگست کو ٹائٹل میچ کھیلنے کے بعد گر پڑے تھے اور دماغ میں خون جمنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔
اسی ایونٹ میں اگلے دن 28 سالہ ہیروماسا بھی ویسی ہی چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے، دونوں کی جان بچانے کے لیے سرجری کی گئی جو ناکام رہی، ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے ٹائٹل فائٹس 12 کی بجائے 10 راونڈ تک محدود کر دی ہیں۔








