باڈی شیپ پر بحث: رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی ٹک ٹاک لائیو نے سوشل میڈیا ہلاڈالا

متنازعہ یوٹیوبر اور انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں چھا گئے ہیں۔
رجب بٹ، جو کچھ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں، پاکستان میں ان پر درج متعدد مقدمات کے بعد وہاں منتقل ہو گئے تھے اور وہیں سے اپنا آن لائن مواد تیار کر رہے ہیں۔
اسی دوران، معروف مگر متنازعہ انفلوئنسر سامعہ حجاب بھی خبروں میں رہی ہیں۔ سامعہ حجاب کی شہرت اُس وقت بڑھی جب انہوں نے اپنے سابق منگیتر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس کے بعد عدالتی تصفیے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت وہ دبئی میں مقیم ہیں۔
حال ہی میں سامعہ نے فیشن اور اپنے بولڈ لباس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی محدود سوچ کی وجہ سے ان کے کپڑے چھوٹے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے رجب بٹ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جس طرح عوام نے رجب کا ساتھ نہیں دیا، ویسا ہی رویہ ان کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔
حال ہی میں دونوں نے ٹک ٹاک پر ایک ساتھ لائیو سیشن کیا، جس میں ہونے والی گفتگو کا ایک حصہ کلپ کی صورت میں وائرل ہوگیا۔ اس دوران رجب بٹ نے سامعہ کےجسم سےمتعلق تبصرےکیے، جن پر سامعہ نے بےتکلف انداز میں جواب بھی دیا۔
رجب بٹ نے سامعہ کے باڈی شیپ کی تعریف کی، جس پر سامعہ نے کہا کہ ان کا پیٹ نکلا ہوا ہے اور وہ اسے کم کرنے کے لیے ورزش کرنا چاہتی ہیں۔ سامعہ نے مزید کہا کہ وہ ٹائٹ کپڑے پہنتی ہیں اور سب نے ان کا پیٹ دیکھ لیا ہے۔ اس پر رجب نے کہا کہ وہ پیٹ نہیں بلکہ دیگر حصے دیکھتے ہیں۔
یہ کلپ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، اور اس گفتگو کو غیر اخلاقی اور “سستا مواد” قرار دیا گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ “یہ لوگ شرم محسوس نہیں کرتے، لڑکی کے جسم پر ایسے تبصرے کر رہا ہے”، جبکہ ایک اور نے کہا کہ “یہ بہت سستا کانٹینٹ ہے۔”
اس سوشل میڈیا تنقید نے دونوں انفلوئنسرز کو دوبارہ تنازعات کے مرکز میں لا کھڑا کیا ہے۔








