
ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پیر کے روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔
ان کی رہائش گاہ پر متعدد بالی وڈ اداکار اور اہلِ خانہ سفید لباس میں دکھائی دیے، جو ان کے انتقال پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔
فلم ساز کرن جوہر نے بھی انسٹاگرام پر دھرمیندر کے انتقال کی تصدیق کی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کو دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس سے قبل رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
اداکار نے اپنی آخری فلم ‘اکیس’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جو 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔









