بالی وڈ نے پاکستانی گانا ‘بول کفارہ’ دوبارہ چُرا لیا، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

0
122
بالی وڈ نے پاکستانی گانا 'بول کفارہ' دوبارہ چُرا لیا، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کے استعمال کا ایک پرانا رجحان ہے، جسے اکثر بغیر اجازت یا صحیح طریقے سے کریڈٹ دیے بغیر استعمال کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں، پاکستانی ڈرامے کا مشہور گانا “بول کفارہ” ایک بار پھر بالی وڈ کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ اس گانے کو قوالی کے انداز میں پیش کیا گیا تھا اور یہ سرحد پار بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

بول کفارہ کو پہلی بار بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے استعمال کیا تھا، اور اب یہ گانا بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کی آواز میں فلم “ایک دیوانے کی دیوانیات” میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فلم میں اداکارہ سونم باجوہ اور اداکار ہرش وردھن راہنے نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

گانے کے دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی فلم انڈسٹری کی اس حرکت پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں، جس میں صارفین نے گانے کے اصل تخلیق کاروں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کی شدید تنقید کی ہے۔

Leave a reply