بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
بولی وڈ کی مشہور و مقبول جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی ماں باپ بن گئے ہیں، دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے، انہوں نے لکھا کہ ’ ہماری دنیا بدل چکی ہے، ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں، ہمیں ایک بیٹی کی نعمت عطا ہوئی ہے‘۔
پوسٹ دیکھنے کے بعد بولی وڈ شخصیات نے ان کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے، انہوں نے کئی سال تعلقات میں رہنے کے بعد 2023 میں شادی کی، 2020 سے دونوں کے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں اور دونوں کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھ گیا تھا۔









