
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے سینئر اداکارکی موت کی جعلی خبروائرل ہو گئی ، جس سے انکے مداح پریشان ہو گئے۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق متھن چکرورتی کی موت کی خبر ابتدائی طور پر کچھ سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد پھیلی، جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار کی موت فالج سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت کی خبر جھوٹی ہے کیونکہ اداکار کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متھن چکرورتی کو کچھ دن اسپتال میں داخل رہنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا اور ان کی صحت بدستور بہتر ہورہی ہے۔
متھن چکرورتی کو 11 فروری کو ان کی ٹانگ اور جسم کے کچھ حصوں میں بے حسی اور سینے میں درد کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ انہیں فالج کا دورہ پڑا ہے۔








